پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • January 9, 2018 9:39 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی فارن سروس اکیڈمی اور چینی وزارت خارجہ کی چائنا فارن افیئرز یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بیجنگ میں ہوئے۔

Pak China

پاکستان کی جانب سے سفیر پاکستان مسعود خالد اور چائنا فارن افیئرز یونیورسٹی کی جانب سے ان کے صدر چن یا چنگ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گی اور ہماری نئی نسل کو دونوں ملکوں کی تاریخ اور ثقافت کو جاننے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *