آؤٹ آف سکول 263 ملین بچوں کیلئے69 ملین اساتذہ کی ضرورت: یونیسکو

  • October 10, 2016 6:17 pm PST
taleemizavia single page

ظافرہ خالد

یونائیٹڈٰ نیشن ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن یعنی یونیسکو نے عالمی تعلیم کے اہداف اساتذہ کرنے کے لیے دُنیا بھر میں وسیع پیمانے پر اساتذہ کی کمی ہے۔

یونیسکو نے یہ اعداد وشمار اساتذہ کے عالمی دن 5 اکتوبر کے موقع پر جاری کیے ہیں۔

یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کو تعلیم سے متعلق اہم چیلنج کا سامنا ہے جس میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش بھی شامل ہے۔

یونیسکو کے مطابق افریقی صحرائے اعظم میں بھی تعلیم کے لیے شدید چیلنج درپیش ہیں۔ عالمی سطح پر پرائمری و ثانوی تعلیم کے حصول کے لیے 69 ملین نئے تربیت یافتہ اساتذہ بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔

یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق دُنیا بھر میں اساتذہ کی کمی کے باعث افریقی صحرائے اعظم اور جنوبی ایشیاء سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

رواں ماہ یونیسکو کے ادارہ برائے شماریات کی طرف سے شائع کیے گئے تخمینہ کے مطابق عالمگیر تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے پرائمری سکولوں کے لیے 2.4 ملین اساتذہ درکار ہیں جبکہ 44.4 ملین اساتذہ ثانوی سکولوں میں بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: یوم اساتذہ: پاکستان میں 3 لاکھ سے زائد اساتذہ کی تعلیم صرف بی ایڈ

عالمی سطح پر یونیسکو نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ دُنیا بھر میں 263 ملین بچے آؤٹ آف سکول ہیں ان میں 2.5 ملین وہ بچے بھی شامل ہیں جنہوں نے کبھی کسی قسم کا تعلیمی فارم وصول نہیں کیا۔

یہی وجہ ہے کہ ثانوی سطح پر غریب ممالک میں صرف 14 فیصد نوجوان طبقہ ہی اپنی تعلیم مکمل کر پاتا ہے۔

جنوبی ایشیاء جو کہ اساتذہ کی کمی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے اس کو 2030ء تک مزید 15 ملین اساتذہ کی ضرورت ہے جن میں 11 ملین اساتذہ سیکنڈری سکولوں کے لیے ہیں۔

افریقی صحرائے اعظم ایسا خطہ جہاں سکول کی عمر کے بچوں کی تعداد نہایت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وہاں اعداد وشمار کے مطابق 70 فیصد سے زائد ممالک پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 90 فیصد کے پاس مناسب تعداد میں سیکنڈری سطح کے اساتذہ نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کا سیسٹینل ایبل ڈویلپمنٹ گولز کی چوتھی شق میں بنیادی طور پر ترقی پذیر ممالک کو فوکس کیا گیا ہے۔ ان ممالک میں خاص طور پر اعلیٰ تعلیم یافتگی اور تربیت یافتگی کے لیے لوگوں کو مدعو کرتا ہے۔

اس مندرجہ بالا مقصد کی تکمیل کے لیے افریقی صحرائے اعظم کو اگلے چودہ سالوں میں 17 ملین اساتذہ کو بھرتی کرنے اور ٹریننگ دینے کی ضرورت پڑے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *