راوینز یونائیٹڈ کا اولڈ راوین یونین الیکشن میں کلین سویپ

  • December 11, 2016 11:03 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

راوینز یونائیٹڈ کے قاضی آفاق حسین اولڈ راوین یونین کے الیکشن میں چار سو سینتیس ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کے مد مقابل اُمیدوار میاں محمد اشفاق موہلن نے تین سو پچاس، قاری زرغام الحق نے دو سو نو ووٹ حاصل کیے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اولڈ راوین یونین کے انتخابات میں پولنگ کا وقت صبح نو بجے شروع ہوا جو شام چار بجے تک جاری رہا۔ الیکشن میں تین گروپس نے حصہ لیا۔ جس میں راوین ساگا، راوین کلب اور راوین یونائیٹڈ شامل ہیں۔

oru

الیکشن میں راوینز یونائیٹڈ کے اسجد غنی طاہر تین سو چوون ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں ان کے مد مقابل اُمیدوار امانت علی غالب نے ستائیس ووٹ، میاں محمد احمد چاچڑ نے دو سو بانوے اور محمد اسلم بھٹی نے تین سو تیرہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

راوینز یونائٹیڈ کی ڈاکٹر شیبہ عالم پانچ سو اٹھانوے ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوگئی ہیں ان کے مد مقابل اُمیدوار نغمہ سائرہ نے تین سو چوون ووٹ حاصل کیے۔

oru1

جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رانا اسد اللہ خان چار سو سٹرسٹھ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مد مقابل اُمیدوار الطاف احمد نے دو سو اکیاسی اور طیب حسین رضوی نے دو سو چھیالیس ووٹ حاصل کیے۔

راوینز یونائیٹڈ کے ڈاکٹر سلیم حیدر کاظمی تین سو نوے ووٹ لے کر خزانچی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے پر اُمیدوار ہمایوں مسعود خان نے تین سو پندرہ اور محمد محسن امین نے دو سو اکانوے ووٹ حاصل کیے۔

oru3

اولڈ راوین یونین کے الیکشن میں ایگزیکٹو سیٹوں پر بھی راوینز یونائیٹڈ نے کلین سویپ کیا۔ انوار الحق پچپن، فرخ حیات پنوں ایک سو اکہتر، عثمان سعید ایک سو گیارہ اور ڈاکٹر عبد الباسط ایک سو اڑسٹھ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

اولڈ راوین یونین انتخابات میں صدر، جنرل سیکرٹری، نائب صدور اور خزانچی کے عہدوں پر مجموعی طور پر ایک ہزار چھ ووٹ کاسٹ ہوئےجبکہ ایک سو چھ ووٹ مختلف وجوہات کی بناء پر مسترد ہوئے۔

اولڈ راوین یونین کے نئے صدر قاضی آفاق حسین نے تعلیمی زاویہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راوین کے اعتماد اور سپورٹ پر وہ اُن کے انتہائی ممنون ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی روایات اور اس عظیم درسگاہ کی عظمت کے لیے وہ کام کرتے رہیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *