نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 31 اکتوبر سے بند

    October 31, 2016 1:44 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کی انتظامیہ نے اپنے طلباء کو آگاہ کیا ہے کہ یونیورسٹی 31 اکتوبر سے لے کر 2 نومبر تک بند رہے گی۔

اس ضمن میں نسٹ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

نسٹ کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کی وجہ سے کیا ہے، ابتدائی طور پر انتظامیہ نے کیمپس کو صرف 2 نومبر تک ہی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ سیکٹرایچ 12 اسلام آباد کا کیمپس ہی بند رہے گا، باقی تمام کیمپس کھلے رہیں گے۔

نسٹ میں تین روز تک تدریسی امور معطل رہیں گے تاہم مرکزی انتظامی دفاتر روز مرہ کے امور کی انجام دہی کے لیے کھلے رہیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *