عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں نیا وائس چانسلر تعینات

  • July 11, 2017 12:56 pm PST
taleemizavia single page

مردان

گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا وائس چانسلر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے یونیورسٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال 20 مارچ کو یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جامعہ میں کوئی چانسلر تعینات نہیں تھا۔

گزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے انٹرویو اور دیگر پراسس مکمل کرنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد اور پروفیسر ڈاکٹر سعید انور کے نام گورنر اقبال ظفر کو ارسال کردیئے جس کے بعد گورنر نے پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد کو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا وائس چانسلر مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *