نواب شاہ تعلیمی بورڈ نے 2018ء کا امتحان لینے سے معذرت کر لی

  • September 5, 2017 9:26 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

گذشتہ برس قائم ہونے والے نواب شاہ تعلیمی بورڈ(بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن شہید بے نظیرآباد) نے فنڈز اور افرادی قوت کی عدم دستیابی کو بنیاد بناکر 2018کے امتحانات منعقد کرانے سے معذرت کرلی ہے۔

نئے بورڈ کے چیئرمین اور نواب شاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشد سلیم کی جانب سے حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر کے چیئرمین حضرات کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری بورڈ وجامعات سے ٹیلی فون کے ذریعے گفتگو میں درخواست کی گئی ہے کہ نیاقائم کیا گیا نواب شاہ تعلیمی بورڈ افراد قوت اور فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے آنے والے انرولمنٹ/ امتحانات برائے 2018منعقد نہیں کرسکتا۔

خط میںتینوں بورڈ کےسربراہوں سے کیا گیا ہے کہ وہ ضلع نوابشاہ، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ کے تمام تعلیمی اداروں کے سالانہ انرولمنٹ/امتحانات برائے 2008 کے انعقاد کو معمول کے مطابق یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ سکھر، حیدرآباداور میرپورخاص بورڈز کی حدود کو تقسیم کرکے نوابشاہ تعلیمی بورڈ بنایاگیا تھا اور نوابشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشدسلیم کو بورڈ کے چیئرمین کے عہدے کا چارج دیا گیا۔

اور طے کیا گیا تھا کہ 2018 کے امتحانات نوابشاہ بورڈ لے گا جس کے لیے نوابشاہ ، سانگھڑ اورنوشہرو فیروز کے تعلیمی اداروں کا الحاق نئے بورڈ سے ہونا تھا اس سلسلے میں انٹرولمنٹ فارم بھی جمع کرلئے گئے تھے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *