این ٹی ڈی سی:45 یونیورسٹیزکے طلباء کیلئے انٹرن شپ پروگرام

  • July 12, 2017 12:10 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبیلیٹی کے تحت ملک بھر سے پنتالیس سرکاری و نجی یونیورسٹیز، کالجز کے طلباء وطالبات کیلئے چھ ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام شروع کر دیا۔

اس پروگرام کے تحت دو سو پچاس طلباء و طالبات کو انتظامی اور تکنیکی مہارت نکھارنے کے لیے تربیت دی جائے گی اور پروگرام مکمل ہونے پر کامیاب طلباء وطالبات کو سرٹیفکیٹ اور وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

انٹرن شپ پروگرام کے لیے یونیورسٹیز سے جن طلباء کی سفارشات کی جائیں گی این ٹی ڈی سی اُنہیں انٹرن شپ فراہم کرنے کا موقع دے گا جبکہ طلباء کو بھی اجازت دی جائے گی کہ وہ براہ راست بھی انٹرن شپ کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

انٹرن شپ پروگرام سے متعلق طلباء کو تمام تر معلومات نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *