سندھ کی دو یونیورسٹیوں کے خلاف نیب نے کارروائی روک دی

  • August 21, 2016 3:46 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کے خلاف نیب نے انکوائری کا آغاز کیا تاہم ایک ہفتے بعد اچانک اس انکوائری کو روک دیا گیا

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری اور شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیر پور میں بڑے پیمانوں پر بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے باوجود نیب سندھ کی جانب سے کارروائی نہیں کی جارہی۔

حالانکہ گزشتہ مہینے نیب کی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی کےوائس چانسلر کے خلاف کارروائی کا
فیصلہ کیا تھا گیا۔

نیب نے اس یونویرسٹی کے متاثرہ افسران سے بھی کوئی پوچھ گچھ شروع نہیں کی۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت
بھی چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کی تھی۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ہونے والے اس اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیر پور سندھ، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری،میں ہونے والی بےضابطگیوں پر وائس چانسلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس ضمن میں دونوں جامعات کے وائس چانسلرزڈاکٹر اختر بلوچ اور ڈاکٹر پروین شاہ کو باقاعدہ آگاہ بھی کیا گیا تھا۔

شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال، یونیورسٹی کے فنڈز میں خرد برد اور جامعہ کو دو سو ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

جس پر نیب حکام نے مذکورہ یونیورسٹی کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا۔ تاہم بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کے خلاف نامعلوم وجوہات کی بناء پر انکوائری شروع نہیں ہوسکی۔

ڈاکٹر اختر بلوچ پر یونیورسٹی میں گریڈ سولہ سے گریڈ بیس تک کے نوے غیر قانونی افراد بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *