استنبول یونیورسٹی کے ستاسی پروفیسرزکو گرفتار کرنے کا حکم
- December 25, 2016 6:52 pm PST
ویب ڈیسک
ترکش پراسیکیوٹرز نے حکم جاری کیا ہے کہ رواں سال جولائی میں جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش میں ملوث استنبول یونیورسٹی کے اُن ستاسی افراد کو گرفتار کیا جائے جو فتح اللہ گولن کے پیروکار ہیں۔ ان میں یونیورسٹی کے پروفیسرز اور ملازمین شامل ہیں۔
ترکی کی پولیس نے ملک کے بارہ صوبوں میں بیک وقت کارروائیاں کی ہیں جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں یونیورسٹیوں کے پروفیسرز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت گرانے میں ملوث مشتبہ چھتیس ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ٹرائل کے لیے بند ہیں جبکہ حکومت
نے سول سروس، فوج، عدالت اور تعلیمی اداروں کے ایک لاکھ افراد کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا تھا۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پولیس نے اپنے کارروائیوں یں یلدیز یونیورسٹی کے درجن سے زائد اساتذہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔
ترکی حکومت نے فتح اللہ گولن کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور جولائی میں حکومت گرانے کے منصوبہ سازوں میں امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن کو ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے تاہم گولن نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔