میٹرک پیپرز ری چیکنگ ،2لاکھ طلباء متاثرہونے کا خدشہ

  • May 6, 2018 11:09 am PST
taleemizavia single page

لاہور: عاصم قریشی

لاہور ہائیکورٹ میں میٹرک کے پیپرزکی ری چیکنگ کیلئےدائردرخواست پرسماعت،عدالتی حکم پرچیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹراسماعیل اور کنٹرولرامتحانات پروفیسر ناصر جمیل فوری حاضر ہو گئے۔

دورکنی بنچ نے چئیرمین لاہور بورڈ کو پیپر چیکنگ کے بارے میں غلطیاں دور کرنے کیلئے کل تک کی مہلت دے دی۔

عدالتی حکم پرچیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹراسماعیل اورکنٹرولر امتحانات پروفیسرناصرجمیل پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ میٹرک کے انگلش اورفزکس کے پرچوں کی مارکنگ کےلیے غلط ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس سے میٹرک کا امتحان دینےوالے 2لاکھ طلباء وطالبات متاثرہورہے ہیں ۔

چیئرمین لاہوربورڈ ڈاکٹراسماعیل نے جواب دیا کہ مارکنگ شروع ہونے سے قبل غلطی درست کرلی گئی۔ تاہم چیئرمین لاہوربورڈ پیپرمارکنگ کی ہدایات بارے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔

عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتےہوئے چئیرمین لاہور بورڈ کو میٹرک کے پیپرز کی چیکنگ کے لئے دی گئی ہدایات کی غلطیاں درست کرکے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *