پنجاب کے تمام بورڈز نے میڑک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

  • January 11, 2017 3:44 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

انٹرمیڈیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن لاہور سمیت صوبے کے تمام بورڈز نے میڑک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسوویں جماعت کے امتحانات دو مارچ سے جبکہ نہم جماعت کا پہلا پرچہ اٹھارہ مارچ کو ہوگا۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسوویں جماعت میں دو مارچ کو فزکس کا پہلا پرچہ ہوگا جبکہ چار مارچ کو بائیو لوجی اور کمپیوٹر سائنس، چھ مارچ کو انگریزی، آٹھ مارچ کو کیمسٹری اور جنرل سائنس، دس مارچ کو اسلامیات، تیرہ مارچ کو ریاضی، پندرہ مارچ کو اُردو اور سولہ مارچ کو پاکستان اسٹڈی کا پرچہ ہوگا۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق اٹھارہ مارچ کونہم جماعت کا بائیولوجی اور کمپیوٹرسائنس کا پرچہ، بیس مارچ کو انگریزی، بائیس مارچ کو فزکس، چوبیس مارچ کو ریاضی، ستائیس مارچ کو کیمسٹری اور جنرل سائنس، اُنتیس مارچ کو اُردو، اکتیس مارچ کو پاکستان اسٹڈیز اور تین اپریل کو اسلامیات کا پرچہ ہوگا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *