لمز کے طالبعلم شاہ میر آصف کی ہاسٹل میں پُراسرار موت

  • December 13, 2016 5:38 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کی انتظامیہ نے طلباء اور اساتذہ کے نام اپنے پیغام میں شاہ میر آصف کی ہلاکت پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق شاہ میر آصف باجوہ لمز کے ہاسٹل میں صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے۔

شاہ میر سے متعلق پہلے اطلاع انتظامیہ کو دی گئی جس پرانتظامیہ نے شاہ میر کو نیشنل ڈیفنس ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق شاہ میر کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی تاہم حتمی تصدیق پوسٹمارم کی رپورٹ کے بعد ہوگی۔

شاہ میر کا تعلق کراچی سے ہے اور اس کے اہل خانہ اُس کی نعش لینے کے لیے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ شاہ میر لمز میں بی ایس آنرز اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے پانچوویں سمیسٹرز کے طالبعلم تھا۔

لمز کے ذرائع نے تعلیمی زاویہ کو بتایا ہے کہ شاہ میر کی موت ہیروئن کے زیادہ استعمال کے باعث ہوئی ہے اور یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں ہیروئن کے استعمال کی خبریں پہلے بھی آچکی ہیں۔ تاہم لمز انتظامیہ نے اس پر کوئی موقف نہیں دیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *