لمز میں بزم غالب اور اقبال سرکل سیریز کا آغاز؛ مقصد اُردو ادب کی ترویج
- September 24, 2016 6:36 pm PST
لاہور
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے گورمانی سنٹر فار لینگوئجز اینڈ لٹریچر کے تحت اُردو زبان کی ترویج کے لیے لیکچر سیریز کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس لیکچر سیریز میں اُردو زبان کے نامور ادیب اور شعراء سے متعلق علمی مباحثوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
سیریز کا آغاز شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری سے کیا گیا جس کا عنوان اقبال سرکل رکھا گیا ہے۔ پہلے سیمینار میں ہانیہ یامین کا خصوصی لیکچر ہوا جس میں اقبال کی شاعری اور فلسفے پر گفتگو کی گئی۔
اس سیریز کو حلقہء دانش کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ سیریز کا دوسرا لیکچر 30 ستمبر کو بزم غالب کے عنوان کے تحت کیا جارہا ہے۔
بزم غالب کے عنوان سے لمز میں آٹھ لیکچرز ہوں گے جس کے پہلے لیکچر میں غالب کے مشہور شعر کا مصرہ لیا گیا ہے؛
آتے ہیں غیب سے یہ مضامین خیال میں
اُردو زبان کے نامور شاعر و ادیب مرزا اسد اللہ غالب کی شاعری پر ملک کے بڑے بڑے ادیب گفت و شنید کریں گے۔
اُردو زبان کی ترویج کے لیے شروع کیے گئے یہ لیکچرز ہر جمعہ کو گیارہ بج کر تیس منٹ پر شروع ہوں گے جو دو گھنٹے تک جاری رہیں گے۔
حلقہء دانش اور لمز کے گورمانی سنٹر فار لینگوئجز اینڈ لٹریچر نے تمام طلباء کو شرکت کی عام دعوت دے رکھی ہے۔
آپ اپنی ویب سائٹ پر تبصروں کا آپشن اُردو میں کر دیں۔ شکریہ