لمز: نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت سکالر شپ کا اعلان

  • February 26, 2017 12:29 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز نے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ذہین طلباء کے لیے سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سکالر شپ کے تحت طلباء کے مکمل تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے لیے مالی معاونت کی جاتی ہے۔

لمز کے اس پروگرام کے تحت داخلہ لینے کے لیے طالبعلم کے پاس میڑک یا او لیول کے امتحان میں 80 فیصد نمبرز ہوں جبکہ طالبعلم اس وقت انٹرمیڈیٹ یا اے لیول کے سال اول کا طالبعلم ہو۔

دو ہزار اٹھارہ میں داخلہ لینے کےلیے لمز یہ نے شرط بھی عائد کی ہے کہ اُمیدواروں کو رواں سال کوچنگ بھی لینا ہوگی وگرنہ وہ داخلہ کے اہل تصور نہیں کیے جائیں گے۔

اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے اُمیدواروں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں دو ہفتے کے لیے لمز کوچنگ کے لیے بلایا جائے گا جس کے تمام سفری اور رہائشی اخراجات لمز برداشت کرے گا۔

نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کی تمام تر تفصیلات لمز نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی ہیں۔

اس پروگرام کے تحت طالبعلم لمز کے شیخ احمد حسن سکول آف لاء، سید بابر علی سکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ، مشتاق احمد سکول آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز اور سلیمان داؤد آف بزنس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ دو مارچ مقرر کی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *