پنجاب میں 7 یونیورسٹیز کے وائس چانسلر پھرسے مستقل ہوگئے

  • January 12, 2017 4:15 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

لاہور ہائیکورٹ میں وائس چانسلر تقرری کیس کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ پنجاب کی سات سرکاری جامعات میں قائم مقام وائس چانسلرز کو دوبارہ مستقل کیا جائے۔

انٹرا کورٹ اپیل کی پہلی سماعت میں عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ موجودہ سرچ کمیٹی نے جن سات سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز تعینات کیے تھے وہ بھی بطور قائم مقام کام کریں گے تاہم اس فیصلے کو عدالت نے واپس لے لیا ہے۔

انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ جن سات یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کو قائم مقام کیا گیا تھا ان یونیورسٹیوں میں تعیناتیوں کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا لہذا جن وائس چانسلرز کی تعیناتی چیلنج ہی نہیں کی گئی عدالت اُس پر فیصلہ کیسے سُنا سکتی ہے؟

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنا پہلا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ان یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو بطور مستقل وی سی کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ان سات یونیورسٹیوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، خواجہ غلام فرید یونیورسٹٰی رحیم یار خان، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شامل ہیں۔

عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر تقرری کیس کی سماعت کا فیصلہ جلد ہی کر دیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *