وکلاء کے تعلیمی ریکارڈ کی چھان بین، 199 جعلی وکلاء کے لائسنس معطل
- August 23, 2016 11:22 am PST
پنجاب بار کونسل نے وکلاء کے تعلیمی ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ تعلیمی ریکارڈ نہ ہونے پر ایک سو ننانوے وکلاء کے نام پنجاب بار کونسل کی فہرست سے نکال دیے گئے ہیں۔
ایک سو ننانوے وکلاء میں سے 27 وکلاء لاہور کے ہیں۔
پنجاب بارکونسل کی اسپیشل سکرونٹی کمیٹی برائے انسداد جعلی وکلاء کمیٹی کے سربراہ منیرحسین بھٹی نے ممبران کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا؛
جن وکلاء کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں انہیں تعلیمی ریکارڈ پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔
ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اب یہ وکیل کسی کیس کی وکالت کرنے کے لیے نااہل کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب بار کونسل نے پہلی بار وکلاء کے تعلیمی ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کی ہے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔