گیارہویں کے داخلوں کی آخری تاریخ 20ستمبر مقرر، تاخیر پر 500جرمانہ

  • August 15, 2016 11:52 am PST
taleemizavia single page

لاہور، 16اگست:لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور تمام کالجوں کے پرنسپل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس شیڈول پر سختی سے عمل کریں۔ شیڈول کے مطابق بیس ستمبر تک گیارہ سو پچانوے روپے فی طالبعلم رجسٹریشن فیس وصول کی جائے گی جس کے لیے کالج اپنے طلباء کا آن لائن ڈیٹا بیس ستمبر تک جمع کرادیں۔ بیس ستمبر کے بعد بورڈ کی جانب سے کالجوں کے ریگولر داخلوں کے لیے فی طالبعلم پانچ سو روپے جرمانہ وصول کرے گا جس کی معیاد اکیس ستمبر سے تیس ستمبر تک مقرر کی گئی ہے۔

فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لیے کالجوں کے پرنسپل کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ او لیول کرنے والے طلباء کے مساویت کے سرٹیفکیٹ بھی لازمی جمع کرائیں۔ مراسلے کے مطابق سابقہ دو سال کے پاس طلباء جبکہ سابقہ پانچ سال کی میڑک پاس طالبات گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے اہل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *