سی ایس ایس امتحان2018ء اُردو میں نہ لینے پر عدالت برہم

  • December 27, 2017 11:07 am PST
taleemizavia single page

لاہور

سی ایس ایس 2018 اردومیں لینے کا معاملہ پر لاہورہائیکورٹ نےسی ایس ایس کے مقابلے کےامتحان کو رکوانےکے لئے دائردرخواست سماعت کےلئےمنظورکرلی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اورفیڈرل سروس کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے25 جنوری کوجواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےایڈووکیٹ سیف الرحمان جسرا کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزاروکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سی ایس ایس مقابلے کاامتحان انگریزی اور اردو دونوں میں لینے کا حکم دے چکی ہے۔

درخواست گزارکا کہناتھا کہ ہائیکورٹ کا سنگل بنچ بھی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو مقابلے کا امتحان اردو میں لینے کا حکم دے چکا ہے۔ سنگل بنچ کےفیصلے کےخلاف فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائرکررکھی ہے۔ جس پردورکنی بنچ ایف پی ایس سی کی اپیل پر سماعت کر رہا ہے۔

معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہونے کے باوجود فیڈرل سروس کمیشن نےسی ایس ایس کےامتحان کےلیے سال دوہزارآٹھارہ کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق سی ایس ایس کاامتحان صرف انگلش میں ہوگا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ 2018 سی ایس ایس کا امتحان اردو میں نہ لینا سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت زیر سماعت اپیل کے فیصلے تک ایف پی ایس سی کے مقابلے کے امتحان کے لیے جاری 2018 کی ڈیٹ شیٹ پرحکم امتناعی جاری کرے۔

عدالت فیڈرل سروس کمیشن کو 2018 میں ہونے والے امتحان کو اردو میں بھی لینے کا حکم دے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *