لاہور گرائمر سکول کا جعلسازی سے طلباء کو یورپ بھیجنے کا انکشاف
- June 26, 2018 7:34 pm PST

رپورٹ اسلام آباد
پاکستان کے نامور نجی تعلیمی ادارے لاہور گرائمر سکول کی جانب سے اپنے طلباء کو یورپ بھیجنے کے لیے مبینہ طور پر جعلسازی کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور اس ضمن میں اسلام آباد میں واقع جرمن سفارتخانے نے سخت کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور گرائمر سکول نے اپنی مختلف برانچوں میں زیر تعلیم سینئر کلاسز کے طلباء کو یورپ کے مختلف ممالک میں دورے پر بھیجنے کے لیے غیر ملکی سفارتخانوں میں دستاویزات جمع کرائیں تاہم ان دستاویزات میں مبینہ طور پر جعلسازی کی گئی ہے۔
لاہور گرائمر سکول نے یورپ میں سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت نجی کمپنی کنیٹنگ کلچرز کے ذریعے سے جرمن سفارتخانے میں ویزا سیکشن میں ہاٹلز کی جعلی بکنگ اور دیگر جعلی دستاویزات جمع کرائیں جس پر سفارتخانے کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
لاہور گرائمر سکول نے اپنے 95 طلباء کو یورپ بھیجنے کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
جرمن سفارتخانے نے کنیٹکنگ کلچرز نامی نجی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور حکومت پاکستان کو اس کمپنی اور لاہور گرائمر سکول کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارشات کی ہیں۔
اسلام آباد میں تعینات جرمن سفارتگار مارٹن کوبلر نے اس ضمن میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے الرٹ پر مبنی ٹویٹس کیے ہیں۔ مارٹن کوبلر نے خبردار کیا ہے کہ جعلسازی کی بنیاد پر یورپ داخل ہونے سے بچا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ لاہور گرائمر سکول کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔
قابل افسوس