غیر قانونی تقرری: وائس چانسلر لاہور کالج ڈاکٹر عظمیٰ قریشی برطرف
- July 29, 2018 5:57 pm PST
لاہور: سپریم کورٹ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ رجسٹری میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی میرٹ کے خلاف تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں تقرری سے متعلق پیش کی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ رپورٹ آپ کے خلاف آئی ہے، ہم کسی کے ساتھ ناجائز نہیں کریں گے۔
عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے یونیورسٹی میں سینئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے 30 روز کے اندر اندر نیا وائس چانسلر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ دوران سماعت عدالت نے سفارش کرنے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس نے ڈین سے استفسار کیا کہ پہلے آپ بتائے آپ کی تعیناتی کیسے ہوئی ہے؟۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے 22 اپریل کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرعظمیٰ قریشی کو نوٹس جاری کئے تھے۔ ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بائیس اپریل کو ہونے والی سماعت کے دوران اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر چیف جسٹس نے انھیں وائس چانسلر کے عہدے سے معطل کر دیا تھا۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے لیے حکومت کی قائم کردہ سرچ کمیٹی نے ڈاکٹر فرخندہ منظور کو قائمقام وائس چانسلر تعینات کرنے کی سفارش کی جس پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اُن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر فرخندہ منظور اس وقت لاہور کالج کی قائمقام وائس چانسلر تعینات ہیں۔
Its good, but why chief justice is not taking action against many illegal appointments of, Including President iiui, VPs of iiui, Deans of iiui and many illegal activities under his nose in Islamabad,
The faculty has never seen such a black period in the history of international Islamic university Islamabad, as now under the leadership of a saudi president who is having a diplomatic passport and completing 60 years of his age, does not know English and any other language except only Arabic.