لاہور بورڈ: پنجاب کالج کی 21 پوزیشنز، انٹرمیڈیٹ میں محمد عمر نے ٹاپ کر لیا
- September 11, 2017 6:47 pm PST
لاہور
چیئرمین لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن چوہدری محمد اسماعیل نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پنجاب کالج آف سائنس کے محمد عمر نے 1060 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پنجاب کالج کے ہی مینام فاروق نے 1059 نمبرز پر دوسری اور محمد عمر مختار نے 1052نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
مجموعی طور پر پہلی پوزیشن لینے والے طالبعلم محمد عمر پری انجینئرنگ گروپ سے ہیں۔ پری انجینئرنگ گروپ میں پنجاب کالج آف سائنس کے محمد طیب خان نے 149نمبرز پر دوسری پوزیشن، اسی کالج کے ہی علی حمرہ نے 1042نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
پری انجینئرنگ گرلز گروپ میں پنجاب کالج کی فرہین آصف نے 1047نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن، اسی کالج کی ماہ نور اسد نے 1042 نمبرز پر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج کے ہی عنزہ نعیم گیلانی 1039 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
پری میڈیکل بوائز گروپ میں مینام فاروق نے 1059 نمبرز لے کر ٹاپ کیا ہے جبکہ پنجاب کالج کے محمد عمر مختار نے 1052 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عمر نعیم نے 1045نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
پری میڈیکل گرلز گروپ میں پنجاب کالج کی اُنسا معراج نے 1049نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، کینئرڈ کالج کی افرا زاہد نے 1044 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ کالج فار ویمن ٹاؤن شپ کی فاطمہ شفیق نے 1042 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
جنرل سائنس بوائز گروپ میں پنجاب کالج کے محمد سعد سرفراز نے 1022 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے محمد علی بھٹی نے 1007 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج کے سید سجاد حسین نے 996 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
جنرل سائنس گرلز گروپ میں یونیک کالج فار گرلز کی عائشہ نعیم نے 1022 نمبرز پر پہلی پوزیشن، پنجاب کالج کی حلیمہ مصطفی نے 1017 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ پنجاب کالج کی مہدت کامران اور اذکا نور نے 1007 نمبرز پر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
کامرس بوائز گروپ میں پنجاب کالج کے اویس احمد نے 1012نمبرز پر پہلی پوزیشن، پنجاب کالج کے محمد اویس نے 995نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن اور اسی کالج کے حمزہ سلیم نے 979 نمبرز پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
کامرس گرلز گروپ میں پنجاب کالج کی ماہ نور بشیر نے 1005 نمبرز پر پہلی پوزیشن، اسی کالج کی ماہ نور نے 1001 نمبرز پر دوسری پوزیشن اور حافظہ تابندہ نعیم نے 996 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ہیومینٹیز بوائز گروپ میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے محمد نقیب اعظم نے 992 نمبرز پر پہلی پوزیشن، آکسفورڈ انٹرنیشنل کالج آف کامرس شیخوپورہ کے محمد حمزہ نے 977 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن اور ایف سی کالج کے سید سلمان احمد بخاری نے 970 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ہیومینٹیز گرلز گروپ میں گورنمنٹ کالج فار ویمن سانگلہ ہل کی سویرا لیاقت نے 993نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، پنجاب کالج کی صالحہ جنید نے 977 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن اور پرائیویٹ اُمیدوار زارا تسنیم نے 964 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
لاہور بورڈ کل تقریب میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا تفصیلی اعلان کرے گا جس کے بعد یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیے جائیں گے