پختونخواہ کی 25 یونیورسٹیز کے اساتذہ کی ڈگریاں تصدیق کرنے کا فیصلہ

  • April 8, 2018 9:49 pm PST
taleemizavia single page

پشاور: عالم یوسفزئی

خیبر پختونخواہ کی حکومت نے تمام سرکاری یونیورسٹیز میں تعینات اساتذہ و ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں وائس چانسلرز کے نام مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

وائس چانسلرز کے نام لکھے گئے اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کا کام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے سے فوری طور پر مکمل کرایا جائے، حکومت نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ یونیورسٹیوں میں حاضری کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بائیو میڑک سسٹم کو انسٹال کیا جائے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پختونخواہ کی جانب سے یونیورسٹی آف پشاور، یو ای ٹی پشاور، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف مالا کنڈ، بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسلامیہ کالج پشاور، یونیورسٹی آف سوات، عبد الولی خان یونیورسٹی مردان، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اپر دیر، یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور، خیبر میڈیکل یونیورسٹی حیات آباد پشاور، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور، باچا خان یونیورسٹی، چارسدہ کے اساتذہ اور ملازمین کی ڈگریاں تصدیق ہوں گی۔

یونیورسٹی آف ہری پور، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کڑک، یونیورسٹی آف صوابی، ویمن یونیورسٹی مردان، شہدائے آرمی پبلک سکول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ، یونیورسٹی آف بوُنیر اور یونیورسٹی آف چترال کے اساتذہ و ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے۔

Degrees


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *