پختونخوا: سرکاری سکولوں کا سالانہ سروے شروع کرنے کا فیصلہ

  • October 18, 2017 1:20 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے اعدادوشمار اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے سالانہ سروے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، 31اکتوبر سے قبل سکولوں کو سروے فارمز فراہم کردیئے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سالانہ سروے ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ، انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور ڈیٹا کلیکشن اینڈمانیٹرنگ اسسٹنٹس کے تعاون سے کیاجائے گا۔

جس کےذریعے پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائیگا،ڈی سی ایم اے کو گائیڈلائن جاری دی گئی۔

اس گائیڈ لائن میں ان سکولوں میں اساتذہ کی حاضری،بچوں کا داخلہ، کنڈیشنل گرانٹ کا استعمال، معذوربچوں کی تعداد، بچوں کووظائف کی فراہمی، لیب کی موجودگی سمیت دیگر سہولیات سے متعلق ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

اس سروے میں اس بات کاجائزہ بھی لیا جائے گا کہ کتنے سکول فعال یا غیرفعال ہیں ،اس اقدام سے شعبہ تعلیم کے حوالے سے مستقبل میں پالیسی اور فیصلہ سازی میں مدد ملے گی تاکہ سکولوں کی بہتری کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جاسکیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *