پختونخواہ میں 37 ہزار سپیشل بچوں کیلئے ٹیلی تعلیم کا منصوبہ منظور

  • April 4, 2018 11:32 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

خیبرپختونخوا حکومت نے خصوصی بچوں کیلئے آن لائن پڑھائی پر مبنی ٹیلی تعلیم نامی منصوبے کی منظوری دیدی۔ منصوبے کی منظوری صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان کی سربراہی میں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن بورڈ کے اجلاس کے موقع پر دی گئی۔

منصوبے کے تحت صوبے کے 37 ہزار خصوصی بچوں کو کمیونٹی سکولوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جنہیں گھر بیٹھے آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

اجلاس میں محکمہ کی جانب سے انہیں لیپ ٹاپ کی فراہمی کے علاوہ ہر بچے کو 700 روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ ان بچوں کیلئے جاری کیا جا رہا ہے جو بوجوہ سکول جانے سے قاصر ہیں لہٰذا انہیں گھر بیٹھے تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی یاد رہے کہ ٹیلی تعلیم خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے تعاون سے مردان، نوشہرہ، دیر، چترال، ایبٹ آباد، بنوں، ہری پور اور صوابی کے 130 سکولوں میں گزشتہ چند سالوں سے سرگرم عمل ہے تاہم اب پورے صوبے میں اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *