انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا رجسٹرار کو ہٹانے کا مطالبہ

  • July 12, 2018 1:00 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

عام انتخابات کے سلسلے میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا چوتھا مجلس عام کا ہنگامی اجلاس بدھ کو آرٹس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کا ایک نکاتی ایجنڈا جامعہ کراچی کے رجسٹرار کی جانب سے ’’اساتذہ کو ہراساں کرنے والے خطوط اور فون کالز‘‘ تھا۔

اجلاس میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے، اساتذہ میں خوف و ہراس پھیلانے، اساتذہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے اور شدید نااہلی کے باعث اساتذہ کی غلط فہرستیں الیکشن کمیشن کو دینے کی پاداش میں رجسٹرار کو اس کے عہدے سے فی الفور برطرف کیا جائے۔

اجلاس عام فیصلہ کرتا ہے کہ اساتذہ اور بالخصوص خواتین اساتذہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور اساتذہ کو مقدر اداروں کی نظر میں بدنام کرنے والے رجسٹرار کے خط پر 12؍اور 13؍جولائی تمام ہونے والے امتحانات (شام اور پرائیویٹ) کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اگر سنگین نتائج کی دھمکیاں بند نہیں ہوئیں تو جمعہ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ شیخ الجامعہ رجسٹرار کی جانب لکھے گئے خط پر تمام اساتذہ سے خط کے ذریعہ معذرت کریں اور اس خط کی کاپیاں ان تمام اداروں کو منسلک کی جائیں جو رجسٹرار کے خط میں شامل تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *