جامعہ کراچی: الحاق شدہ کالجز کے سینیٹ الیکشن19دسمبر کو ہونگے
- November 22, 2017 1:18 pm PST
کراچی
جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی کی سینٹ میں الحاق شدہ کالجز کے اساتذہ کی 12 نشستوں پر انتخابات بروز منگل 19 دسمبر2017 ء کو صبح9:30 تاشام 4:30 بجے شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقد ہوں گے۔
مذکورہ نشستوں پرکالجزکے اساتذہ جو کم ازکم تین سالہ سروس کے حامل ہوں،انتخابات میں شرکت کے اہل ہوں گے۔
انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 05دسمبر2017ء کو دوپہر01:00بجے تک رجسٹرارآفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔کا غذات نامزدگی بذریعہ ای میل اورکورئیر قبول نہیں کئے جائیں گے۔
کاغذات نامزدگی 12 دسمبر کو دوپہر1:00بجے تک واپس لئے جاسکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز سہہ پہر تین بجے جاری کی جائے گی۔ووٹر لسٹ پر اعتراضات یکم دسمبر 2017 ء دوپہرایک بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔