جامعہ کراچی: ایم اے نتائج میں گھپلہ، پوزیشن ہولڈرز میں تبدیلی

  • March 3, 2018 10:02 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے پرائیویٹ سیاسیات 2016 کے امتحانات میں پوزیشن کے معاملے پر سنگین غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ایم اے پرائیویٹ کی نئی پوزیشن فہرست جاری کردی ہے اور پوزیشن کے حوالے سے طالب علم سید محمد فہد کا دعویٰ مان کر اسے پہلی پوزیشن کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شعبہ امتحان کی قائم کردہ کمیٹی نے وائس چانسلر کو رپورٹ پیش کی تھی جس کی روشنی میں پوزیشن ہولڈر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیاہے واضح رہے کہ جامعہ کراچی شعبہ امتحانات کی سنگین غلطی کے باعث ایم اے سیاسیات فائنل ایئر 2016کے نتائج میں اول پوزیشن حاصل کرنے والا طالبعلم کو پوزیشن سے محروم کردیا گیاتھا۔

سید محمد فہد رول نمبر322032نے مجموعی طور پر673 نمبر حاصل کئے تھے تاہم شعبہ امتحانات نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار سید محمد فہد کو پوزیشن ہولڈر کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا۔

اور پہلی پوزیشن سویرہ یوسف647نمبر ، دوسری پوزیشن کوثر630نمبر اور تیسری پوزیشن،صبا لطیف 627نمبر کو دےدی۔

اس طرح ،شعبہ امتحانات جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کی ناقص کارکردگی کے باعث ایم اے پرائیوٹ کے امتحانات میں سب سے زیادہ حاصل کرنے والا طالب علم شعبہ امتحانات کی غفلت پوزیشن کے حصول سے محروم ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *