کراچی یونیورسٹی کی 2010ء کے رجسٹرڈ طلباءکو بی اے کا امتحان دینے کی اجازت
- October 18, 2016 7:51 pm PST
کراچی
کنٹرولر امتحانات کراچی یونیورسٹی نے بذریعہ نوٹیفکیشن تمام اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 21 نومبر تک بی اے کے داخلہ بھیج سکتے ہیں۔
کراچی یونیورسٹی کے ساتھ جو طلباء 2010ء میں رجسٹرڈ ہوئے تھے اُن کے لیے بھی یہ آپشن رکھا گیا ہے کہ وہ بی اے کے امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔ تاہم اُنہیں تین ہزار روپے اضافی فیس جمع کرانا ہوگی۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق بی اے پارٹ ون، پارٹ ٹو اور بی اے کمپوزٹ امتحان میں طلباء شرکت کرسکتے ہیں۔
بی اے پارٹ ون اور پارٹ ٹو کی الگ الگ فیس 3 ہزار 4 سو روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ بی اے کمپوزٹ امتحان کی فیس 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
کراچی یونیورسٹی نے تمام اُمیدواروں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ فیس کا چالان فارم نیشنل بنک، یو بی ایل اور ایم سی بی کی برانچ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔