جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل میں داخلہ پالیسی پر اختلافات
- November 8, 2017 1:04 pm PST
کراچی
جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل میں داخلہ پالیسی پر اختلافات سامنے آگئے ہیں پیر کو ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں کئی اساتذہ کی جانب سے نہ صرف کمیٹیوں کے قیام پر اعتراض کیا گیا بلکہ شعبہ تاریخ عمومی کے سینئر پروفیسر ایس ایم طیبہ نے اختلافی نوٹس بھی تحریر کیا
وائس چانسلر ڈاکٹراجمل کی زیرصدارت ہونے والے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں داخلہ پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے آن لائن فارم جمع کرانے کے اقدامات کوسراہا گیا۔
پروفیسر ایم طیبہ نے اپنے نوٹ میں کہاکہآن لائن پالیسی کو پہلے چھوٹے پیمانے پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں پر شروع کرنا چاہیئے تھا
انہوں نے کہاکہ کمیٹی اکیڈمک کونسل سے منظوری کے بغیر بنائی گئی انہوں نے کہاکہ داخلہ کیلئے سافٹ ویئر کی خریداری قواعدکے برخلاف کی گئی ہے اس کے لیے ٹینڈردیا جانا ضروری تھا۔اجلاس میں داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس سے کرانے کی منظوری دی گئ جب کہ پہلی مرتبہ ہر کوٹے کیلئے ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ داخلے کے وقت طلبہ کو سیاست سے دور رہنے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔