کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

    August 14, 2016 1:15 pm PST
taleemizavia single page

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال دوئم(دسویں کلاس، سائنس گروپ) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2016 کے نتیجہ کا اعلان جمعہ 5اگست کو 3بجے ثانوی تعلیمی بورڈ کے کانفرنس ہال میں کیا جائے گا جہاں ان امتحانات میں اول، دو ئم اور سوئم آنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات کے ساتھ عبدالستار ایدھی یادگاری شیلڈ بھی دی جائے گی جبکہ اول آنے والے امیدوار کو 50ہزار روپے کا چیک ، دوئم کو 30ہزار اور سوئم آنے والے کو 20ہزار روپے کی رقم کا چیک دیا جائے گا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر سپر اسٹار معین خان ہوں گے جبکہ تقریب کی صدرات ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کریں گے۔ یہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *