کراچی: میٹرک آرٹس اور سائنس گروپس کے نتائج کی تاریخ
- August 14, 2016 1:16 pm PST
کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال دوئم(دسویں کلاس) ہومینٹرز (آرٹس گروپ)اور خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2016 کے نتیجے کا اعلان منگل 2اگست کو 2بجے ثانوی تعلیمی بورڈ کے کانفرنس ہال میں کیا جائے گا جہاں ان امتحانات میں اول، دو ئم اور سوئم آنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات کے ساتھ عبدالستار ایدھی یادگاری شیلڈ بھی دی جائے گی جبکہ اول آنے والے امیدوار کو 50ہزار روپے کا چیک ، دوئم کو 30ہزار اور سوئم آنے والے کو 20ہزار روپے کی رقم کا چیک دیا جائے گا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے جناب فیصل ایدھی ہوں گے جبکہ تقریب کے صدرات ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کریں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال دوئم(دسویں کلاس) سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان جمعہ کے دن 3بجے ثانوی تعلیمی بورڈ کے کانفرنس ہال میں کیا جائے گا۔ یہ تمام نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکیں گے-