جاپان کا سندھ میں غیر رسمی تعلیم کیلئے 11 لاکھ ڈالرز گرانٹ کا اعلان

  • April 4, 2018 3:45 pm PST
taleemizavia single page

نیوز ڈیسک

حکومت جاپان سندھ میں پڑھائی سے محروم اور اسکولوں سے باہر بچوں اور بالغان کی متبادل معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے 1.1ملین ڈالر گرانٹ دے گی۔

سندھ کے خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع میں غیر رسمی تعلیم کے کل 150سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں (کم سے کم 2500 لڑکیوں سمیت) کل 4500 بچوں اور بالغان کو متبادل معیاری تعلیم دی جائے گی۔

مذکورہ سینٹر یونیسیف کی جانب سے سندھ سرکارکے غیر رسمی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ کی نگرانی میں جائیکا کے تعاون سے قائم کئے جائینگے جس کا مقصد سندھ سرکار کی جانب سے غیر رسمی تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں بچوں اور بالغان کو ہنگامی بنیادوں پر مشتمل سیکھنے کے نصاب اور تدریسی کتب کے ذریعے ایک بار پھر موقعا ملے گا، جو مختلف اسباب کی وجہ سے پہلے تعلیم حاصل نہیں کر سکے تھے۔

ان اصلاحات کے تحت 90 خواتین سمیت کل 150 سہولت کاروں (اساتذہ) کو پڑھائی کے جدید طریقوں کے حوالے سے تربیت دی جائیگی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *