ایران کے اسکولوں میں انگریزی زبان میں تعلیم پر پابندی عائد
- January 8, 2018 11:19 am PST
ویب ڈیسک
ایران حکومت نے ملک میں تمام پرائمری اسکولز میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد کردی ریاستی اعلیٰ تعلیم کونسل کے سربراہ مہدی نوید ادھم نے ہفتے کو سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ سرکاری نصاب میں سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں انگیریزی زبان کی تعلیم قوانین اور قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔
یہ اقدام ایران کے مذہبی رہنماوٴ ں کے اس بیان کے بعد عمل میں آیا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ابتدائی تعلیم میں انگریزی زبان کو پڑھانا مغربی ثقافتی حملے کو کھول دینے کے مترادف ہے۔
مہدی نوید نے مزید کہا کہ ابتدائی تعلیم کے ذریعے ہی ایرانی طلباء میں ملک کی ثقافت کی بنیاد رکھی جاتی ہے جبکہ انہوں نے غیرنصابی انگریزی کی کلاسز پر بھی پابندی عائد کرنے کابھی ارادہ ظاہر کیا ۔
ایران میں عام طور پر انگریزی زبان کی تعلیم درمیانی عمر میں 12سے 14سال کے بچوں کو دی جاتی ہے ، مگر کچھ ایسے سکولز بھی موجود ہیں جو پرائمری سطح پر بھی انگریزی کی تعلیم دی رہے ہیں ۔
جبکہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ آئی نے 2016نرسری اسکولوں میں انگریزی کی تعلیم پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ذریعے ہونے والے ثقافتی حملے سے خبردار بھی کیا تھا۔