اقراء یونیورسٹی: اساتذہ و ملازمین کی تنخواہ ڈیمز فنڈز میں جمع

  • July 12, 2018 1:12 pm PST
taleemizavia single page

کراچی:اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے اقراء یونیورسٹی کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ نئے ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اقراء یونیورسٹی کی جانب سے یہ قدم بلاشبہ ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کے لئے بھی قابل تقلید ثابت ہوگا۔ پانی کی قلت ایک اہم قومی مسئلہ ہے، تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ڈیموں کی تعمیر اور پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلرصدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے اقراء یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کے ملازمین، افسران اور اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں قائم ہونے والے ’’دیامر بھاشا مہمند فنڈ‘‘ میں بطور عطیہ جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اقراء یونیورسٹی کی جانب سے یہ احسن قدم بلاشبہ ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کے لئے بھی قابل تقلید ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر وسیم قاضی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر کو ملکی و قومی مفاد میں انتہائی کلیدی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بہبودی سرگرمیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور کسی بھی ایک مقصد کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم دے کر اس کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرتی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *