اسلامک یونیورسٹی: طالبات کے جینز، میک اپ، جیولری پہننے پر پاپندی عائد

  • October 18, 2017 9:10 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے طالبات کے لیے ڈریس کوڈ جاری کر دیا ہے۔ نئے ڈریس کوڈ پر عمل درآمد نہ کرنے والی طالبہ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔

یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کی انچارج اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ سعید کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق طالبات یونیورسٹی میں صرف دوپٹہ، سکارف اور شلوار قمیض پہننے کی مجاز ہوں گی اس کے علاوہ کوئی بھی ڈریس کوڈ قابل قبول نہیں ہوگا۔

نوٹس میں طالبات کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ڈیپ نیک شرٹس، بغیر بازو کے قمیض، ٹراؤزور، جینز، کیپری پاجامہ نہیں پہن سکتی اس پر مکمل طور پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔ طالبات پر یہ بھی پاپندی لگا دی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی میں میک اپ اور زیورات بھی نہیں پہن سکتیں۔

طالبات پر یونیورسٹی نے پاپندی لگا دی ہے کہ اونچی ہیل والا جوتا پہن کر نہیں آسکتی بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس ڈریس کوڈ کو یونیورسٹی میں نافذ کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان کا موقف ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹٰی دُنیا کے چالیس ممالک میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہی ہے جبکہ لڑکیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق تعلیم دی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ طالبات صرف وہی لباس پہن سکتی ہیں جو ہماری اقدار اور روایات کے عین مطابق ہو۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اس نئے ڈریس کوڈ پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والی طالبات کو کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔


  1. يه انتهائ احسن إقدام. هے.مين اس قابل تحسين اعلاميه پر فوزيه صاحبه كو خراج تحسين پيش كرتا هون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *