پنجاب میں گیارہویں، بارہویں امتحانات کا شیڈول جاری

  • January 10, 2018 11:50 am PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب بورڈز کمیٹٰی آف چیئرمینز کی جانب سے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سالانہ امتحانات 2018ء کا آغاز 5 مئی سے ہوگا جبکہ سنگل فیس کے ساتھ تعلیمی بورڈز میں داخلوں کا اجراء 19 جنوری سے شروع کر دیا جائے گا۔ یہ داخلے ایک مہینے تک جاری رہیں گے۔

تعلیمی بورڈز میں ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 20 فروری سے 28 فروری تک ہوں گے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلے یکم مارچ سے 9 مارچ تک جاری رہیں گے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رجسٹریشن فیس 1175 روپے، پارٹ ون کے اُمیدواروں سے 800 روپے فیس وصول کی جائے گی جبکہ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کا مشترکہ امتحان دینے والے اُمیداروں سے 1600 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

بورڈز اُمیدواروں سے داخلہ کی پراسینگ فیس کی مد میں 400 روپے جبکہ رزلٹ کارڈ کی مد میں 550 روپے فیس وصول کرے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *