انٹرمیڈیٹ کی 12 نصابی کتب انگلش میڈیم میں بدلنے کا فیصلہ

  • June 16, 2018 2:21 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے لیے انٹرمیڈیٹ کی 12 نصابی کتب کو انگلش میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کالجز فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ایئر کی کتابوں کا نصاب انگریزی میں پڑھایا جائے گا۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ انٹرمیڈیٹ کی بارہ درسی کتابوں کی انگریزی زبان میں اشاعت کرے گا۔ جس میں سوکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ٹیکسٹائل اینڈ کلوتھنگ کے مضامین شامل ہونگے۔ آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، پاکستان کلچر کے مضامین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب فائن آرٹس، مسلم ہسٹری، مسلم ہسٹری اینڈ کلچرکےمضامین شامل ہیں۔ لائبریری سائنس کی کتابیں انگریزی میں تیار ہوں گی۔ ہسٹری آف ماڈرن ورلڈ، ایجوکیشن اور سائیکالوجی کے مضامین بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مضامین کا انگریزی مسودہ پرائیویٹ پبلشرز سے تیار کرایا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ طلباء کو انگریزی زبان میں بھی کتابیں دستیاب ہوں گی۔

ٹیکسٹ بُک بورڈ کی جانب سے مذکورہ مضامین میں اُردو زبان میں موجود کتابوں کی اشاعت نہیں کی جارہی ہے اور اس ضمن میں پرائیویٹ پبلشرز سے ان کتابوں کے اُردو مسودے بھی طلب نہیں کیے گئے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *