پنجاب کے بورڈز کا فرسٹ ایئر کے پرچوں کا طے کردہ پیٹرن
- January 7, 2017 12:16 pm PST
لاہور
پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت فرسٹ ایئر کے امتحانات میں پرچوں میں سوالات کی تقسیم پر اساتذہ کی رہنمائی کے لیے تعلیمی زاویہ کی ٹیم نے جدول تیار کیے ہیں جن کا مقصد کالجوں کے اُن پروفیسرز کو پیٹرن سے متعلق آگاہ کرنا ہے جنہیں معلومات کے حصول میں دُشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہم درج ذیل جدول اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر رہے ہیں، ہم نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ پرچوں میں سوالات کی تقسیم کے بورڈ کے طے کردہ فارمولہ کو ہی اساتذہ تک پہنچایا جائے۔ ان میں انشائیہ و معروضی سوالات کو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے اساتذہ کی تجاویز بھی قابل ستائش ہوں گی۔