ناقص تعلیمی کارکردگی، 277 ہیڈ ماسٹرز کیخلاف پیڈا کارروائی

  • December 9, 2017 1:49 pm PST
taleemizavia single page


راولپنڈی:
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ناقص تعلیمی نتائج پر ہیڈ ماسٹروں اور پرنسپلز سے تحریری طور پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشنز سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان اور مذکورہ افسران کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ نے ہیڈ ماسٹروں کے خلاف چارج شیٹ تیار کی ہے اس چارج شیٹ میں میڑک میں بورڈ کے نتائج اور طلباء کی سکولز سے ڈراپ آؤٹ شرح کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں ہیڈ ماسٹروں پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کے لیے لاہور میں گیارہ دسمبر کو افسران کو طلب کیا گیا ہے۔

چارج شیٹ میں سکول میں زیر تعلیم نویں جماعت کے طلباء کی بورڈ میں رجسٹریشن کی تعداد اور پھر میڑک امتحان میں ان طلباء کے مجموعی پاس ہونے کی شرح کے اعداد و شمار کو جمع کیا گیا ہے۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پیڈا ایکٹ کے تحت مذکورہ افسران کو نوکریوں سے فارغ کرنے اور ان کی ڈیموشن کے احکامات جاری کر سکتے ہیں۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے تعلیمی زاویہ سے بات کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ طالبعلم کے ڈراپ آؤٹ شرح کو روکنے کے لیے کوئی قانونی و آئینی جواز نہیں ہے اور جو طالبعلم اپنے گھریلو حالات کے باعث سکول چھوڑ جاتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہیڈ ماسٹروں پر پاپندی عائد کر رکھی ہے کہ کسی طالبعلم کا نام سکول سے خارج نہیں کرنا جب طالبعلم کو سزا دینے کا تصور ہی ختم کر دیا گیا ہے تو پھر طالبعلم سکول سے غیر حاضر رہتے ہیں جس کا اثر بورڈ کے نتائج پر مرتب ہوتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *