وزیر داخلہ بلوچستان کا جمعیت، پشتون کونسل پر پاپندی کا مطالبہ

  • January 27, 2018 8:16 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں آزادی کے نعرے لگانا اور افغانستان کے جھنڈے لگانا کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ جس برائی کو ہم نے بلوچستان کی یونیورسٹیوں سے ختم کیا اسے پنجاب یونیورسٹی میں بھی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان کارڈ نہیں اب پاکستان کارڈ ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچستان کے طلباء و طالبات کو وظیفے پر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم دے رہے ہیں شہباز شریف ہمارے قائد ہیں۔

Home Minisiter

نہوں نے کہا کہ طلباء تنظیموں کو جس طرح یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے صاف کیا ہے اسی طرح پنجاب یونیورسٹی کو بھی ہر قسم کی گندی سیاست سے پاک کیا جائے اور ایک دفعہ یہ کڑوا گھونٹ پی لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نرم رہیں گے تو مسائل ذیادہ ہوں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ جمعیت، پشتون اور بلوچ کونسلز جماعتوں پر پابندی لگنی چاہئے، ہم طلباء کو پڑھنے بھیجتے ہیں سیاست کرنے نہیں بھیجتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مہربانی کرتے ہوئے حالیہ بد امنی کے واقعے میں جس معافی کا انتظام کیا ہے وہ اس شرط پر نہیں ہونا چاہئے کہ پنجاب یونیورسٹی میں دوبارہ بد امنی کا کوئی واقعہ ہو۔

bugti

انہوں نے کہا کہ برے رویوں کی حوصلہ افزائی کسی صورت نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں وضاحت کرتا چلوں کہ جو طلباء بد امنی کے واقعے میں ملوث ہیں میں ان کے لئے معافی مانگنے نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ جو ہارڈلائنر اور کریمنل ہے اس کو مت چھوڑیں تاہم معصوم طلباء کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو اور اس بات کا فیصلہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کرے گی کہ ہارڈ لائنر کون ہیں اور معصوم کون ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی یونیورسٹیوں سے علیحدگی پسند ختم کئے گئے ہیں یہاں پر ایسا کچھ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو مضبوط کریں۔ ہم سب پاکستانی ہیں۔

جمعیت ، بلوچ اور پشتون سیاست نہ کریں۔

Conflict

انہوں نے کہا کہ طلباء یونینز تباہی کے سوا کچھ نہیں انہیں بحال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو سیاست سے پاک کرنا چاہئے۔ یہ پنجاب یونیورسٹی کا بڑا پن ہے جو ہمارے بچوں کو اعلی تعلیم کے مفت فراہم کر رہی ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پنجاب یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کا دورہ بھی کیا اور اپنے دورے کے دوران اُنہوں نے ایران شناسی سنٹر، چائینز لینگوئج سنٹر، ریسورس سنٹر، گوشہ اقبال، کمپیوٹر لیب، آرکائیوز کا بھی دورہ کیا۔

Bugti2

وزیر داخلہ نے ساٹھ کی دہائی کے اخبارات کا ریکارڈ، ہزار سال قدیم مخطوطات بھی دیکھے۔ اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *