پنجاب: کامرس کالجز کے 508 کنٹریکٹ اساتذہ و ملازمین مستقل

  • August 21, 2017 9:09 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کامرس کے سرکاری کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مستقل ہونے والوں میں 508 اساتذہ و ملازمین شامل ہیں۔

کامرس کالجوں کو محکمہ ہائر ایجوکیشن میں ضم کرنے کے بعد 31 جولائی 2012ء میں کامرس کالجوں کے اساتذہ اور ملازمین کا بھی محکمہ ہائر ایجوکیشن تبادلہ کر دیا گیا تھا۔ اب وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ان کنٹریکٹ اساتذہ اور ملازمین کو مستقل کر دیا ہے۔

مستقل ہونے والے اساتذہ و ملازمین کو تمام حکومتی مراعات بھی دی جائیں گی جس میں پے پروٹیکشن بھی شامل ہے جبکہ ان اساتذہ و ملازمین کو سوشل سیکورٹی بینیفٹس نہیں ملیں گے۔

محکمہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ و ملازمین کی مستقلی کے احکامات کا اطلاق یکم اگست 2017ء سے ہوگا۔ مستقل ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کے ناموں کی فہرست محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *