پنجاب: سرکاری کالجز کے لائبریرینز کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ

  • May 26, 2017 11:52 am PST
taleemizavia single page

فیصل آباد

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا 24 سرکاری کالجوں کے سینئر لائبریرینز کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ نے سینئر لائبریرینز کو نکالنے کے لیے آخری نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں کے اُن سینئر لائبریرینز کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک سال سے غیر حاضر ہیں اور کالج میں نہیں آئے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت ان سرکاری ملازمین کو نوٹسز جاری کر کے آخری وارننگ جاری کی ہے کہ وہ سات روز میں جواب داخل کرا دیں۔

جن سرکاری کالجوں کے لائبریرینز کو نوکری سے نکالنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں گورنمنٹ کالج میلی وہاڑی کے لائبریرین محمد نذیر، گورنمنٹ ایس اے کالج ڈیرہ نواب بہاولپور کے لائبریرین حافظ محمد خائد، گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ کے لائبریرین محمد اکرم ضیاء، گورنمنٹ کالج ساہیوال کے لائبریرین محمد عبداللہ شامل ہیں۔

گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے لائبریرین محمد شہزاد، گورنمنٹ کالج کامونکی کے لائبریرین جاوید اقبال، گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے منصور احمد بٹ اورگورنمنٹ کالج فار بوائز گلبرگ لاہور کے محمد طارق کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنمنٹ اسلامیہ کالج بدوملہی نارووال کے لائبریرین نجیب احمد، گورنمنٹ کالج راولپنڈی سے محمد ساجد، گورنمنٹ حشمت علی اسلامیہ کالج روالپنڈی سے محمد جواد علی، گورنمنٹ زمیندار کالج گجرات سے ہارون ادریس، گورنمنٹ ظفر علی خان کالج وزیر آباد سے محمد آصف، گورنمنٹ انٹر کالج ظفر وال سے غلام مجتبیٰ، گورنمنٹ اسلامیہ کالج نارووال سے اورنگزیب اور گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ سے محمد ابراہیم کو بھی نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالج کے لائبریرین گورنمنٹ انٹر کالج لالہ موسیٰ سے حافظ حبیب الرحمن، گورنمنٹ ڈگری کالج حجرہ شاہ مقیم سے چوہدری ظفر اقبال، گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم سے محمد آصف خان، گورنمنٹ کالج کھڑیانوالہ فیصل آباد سے محمد سلیم، گورنمنٹ ایس ایس کالج گجر خان راولپنڈی سے عبد الحفیظ ظفر، گورنمنٹ ایچ اے آئی کالج راولپنڈی سے شمشاد احمد، گورنمنٹ ایچ اے آئی کالج راولپنڈی سے محمد ساجد صدیقی، گورنمنٹ انٹر کالج ملکوال منڈی بہاؤ الدین سے محمد وسیم کو نوکری سے نکالنے کے آخری نوٹسز جاری کیے ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق مذکورہ سینئر لائبریرینز سرکاری کالجوں میں اپنی ڈیوٹیوں سے بتائے بغیر غیر حاضر ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *