پنجاب میں ڈائریکٹوریٹ کالجز کی رینکنگ جاری، لاہور کی آخری پوزیشن

  • June 9, 2018 3:03 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے 9 ڈویژنز کے ڈائریکٹوریٹ کالجز کی پرفارمنس پر مبنی رینکنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رینکنگ میں لاہور آخری پوزیشن پر ہے۔

پنجاب میں فیصل آباد ڈویژن کے کالجوں کی پہلی پوزیشن ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کالجز گجرانوالہ اور سرگودھا نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن، ملتان ڈائریکٹوریٹ کی تیسری پوزیشن اور ڈیرہ غازی خان کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔ ساہیوال ڈائریکٹوریٹ کالجزپانچویں نمبر پر رہا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کی گئی اس رینکنگ میں لاہور، بہاولپور اور راولپنڈٰی مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کالجز کی درجہ بندی کیلئے سرکاری کالجوں میں سائنس و آرٹس کی نمائشوں کا انعقاد، کالجوں پر اکیڈمک کیلنڈر کا نفاذ، پری انٹرمیڈیٹ کلاسز کا اجراء، ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے کالجوں کے مانیٹرنگ وزٹس، پرموشن کیسز کی شرح، سالانہ کارکردگی رپورٹ اور نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ کے اعشاریے شامل تھے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *