ایچ ای سی الرٹ: “سائنس انٹرنیشنل جرنل” میں شائع شدہ مقالے غیر قانونی قرار

    October 26, 2016 6:37 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے محققین کو خبردار کیا ہے کہ وہ سائنس انٹرنیشنل جرنل میں اپنے مقالے شائع نہ کرائیں۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کیے گئے اس الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سائنس انٹرنیشنل جرنل بغیر اجازت کے سوشل سائنسز کے تحقیقی مقالوں کو بھی شائع کر رہا ہے۔ ایچ ای سی ضوابط کے مطابق سوشل سائنسزآف اکیڈمک ڈویژن سے باقاعدہ منظوری لینا ضروری ہے۔

اس الرٹ میں یونیورسٹیوں کے ایم فل، پی ایچ ڈی سکالرز اور اساتذہ کو مخاطب کیا گیا ہے اور انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مقالے اس جرنل میں شائع کرنے کے لیے ہرگز نہ بھیجیں۔

سائنس انٹرنیشنل جرنل کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے 25 اکتوبر سے غیر تصدیق شدہ جرنل قرار دے دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق ایچ ای سی نے جرنل کے ایڈیٹر کو سائنس جرنل میں سوشل سائنسز کے مقالے شائع کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے متعدد خطوط لکھے لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اس الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس جرنل میں شائع ہونے والے مقالوں کو اساتذہ کی پرموشن کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *