وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم: رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
- January 14, 2017 9:55 pm PST
اسلام آباد
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
طلباء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور پروفائل کو اکتیس جنوری تک اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق جو طالبعلم اکتیس جنوری تک اپنی رجسٹریشن نہیں کرائیں گے وہ اس سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کے لیے اہل تصور نہیں کیے جائیں گے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طالبعلم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں جس کی بعد میں تصدیق متعلقہ یونیورسٹی کے شعبہ جات سے کی جائے گی۔
وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کی تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
Matric students ko kb mlna uska ksy sbmt kraye??