ایچ ای سی: 144 یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کا ریکارڈ آن لائن
- February 18, 2017 12:44 pm PST
اسلام آباد
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے منظور شدہ پروگرامز کی فہرست کو آن لائن کر دیا ہے۔
ایچ ای سی نے ملک کی ایک سو تیراسی یونیورسٹیوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ایچ ای سی کے منظور شدہ ڈگریوں کی تفصیلات کو آن لائن کریں جس کے لیے پاکستان کوالیفکیشن رجسٹرڈ بنایا ہے۔ ایچ ای سی نے اس رجسٹرڈ کو آن لائن کر دیا ہے۔
ایچ ای سی کے اس ڈیٹا بنک میں ایک سو چوالیس یونیورسٹیوں کی منظور شدہ ڈگریوں کو آن لائن کر دیا گیا ہے سرکاری ونجی یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کی ڈگریاں بھی شامل ہیں جس کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار اٹھانوے ہے۔
ایچ ای سی نے کوالٹی فریم ورک پر کام کا آغاز دو ہزار نو میں کیا تھا جس کی بنیاد پر اب پاکستان کوالیفکیشن رجسٹرڈ یعنی پی کیو آر مرتب کیا گیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر اس رجسٹرڈ کا لنک بھی جاری کر دیا گیا ہے جس سے طالبعلم کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے قبل اس ڈگری کی قانونی حیثیت سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیٹا بنک تمام یونیورسٹیوں کے شعبہ امتحانات اور فوکل پرسنز کی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔
ایچ ای سی نے باقی 39 یونیورسٹیوں کے فوکل پرسنز کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی منظور شدہ ڈگریوں کو پی کیو آر میں درج کر دیں۔
دوسری جانب ایچ ای سی نے ملک کی جامعات میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کو سکالر شپ دینے کی تاریخ میں بائیس فروری تک اس لیے توسیع کر دی ہے تاکہ جن یونیورسٹیوں نے تاحال ڈگریوں کی تفصیلات ڈیٹا بنک میں درج نہیں کی اُنہیں مہلت دی جائے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی سطح تک کی سکالر شپ کو پی کیو آر سے مشروط کر دیا ہے۔
Hello, constantly i used to check blog posts here early in the break of
day, because i love to find out more and more.