ایم اے پاس لیکچررز، بغیرپی ایچ ڈی اسسٹنٹ پروفیسرز فارغ

  • March 8, 2017 11:48 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی کوالیفکیشن پر آخری وارننگ جاری کی ہے جس کے مطابق لیکچررز کی تقرری کیلئے ایم فل اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کیلئے پی ایچ ڈی کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

ایچ ای سی کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹیز میں لیکچررز کی تقرریوں کیلئے ایم فل کی ڈگری کی شرط 30 جون تک مکمل کی جائے اورجامعات 30 جون کے بعد لیکچررز کی بھرتیوں میں ایم فل کوالیفکیشن کے بغیر تعیناتیوں کے مجاز نہیں ہوں گے۔

تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے سربراہان کے نام جاری ہونے والے اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری کے بغیر اسسٹنٹ پروفیسر تعینات نہیں کیے جائیں گے اور اس کے لیے یکم فروری دو ہزار اٹھارہ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ایچ ای سی کے اس مراسلے کے مطابق ایم فل کے بغیر لیکچررز اور پی ایچ ڈی کے بغیر اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتیاں غیر قانونی تصور کی جائیں گی اور یونیورسٹیز میں لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی اس تعلیمی قابلیت کو نافذ کیا جائے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان مقررہ کردہ تاریخ کے بعد ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *