ایچ ای سی کی اپنے ملازمین پر “کمیٹیاں” ڈالنے پر پاپندی عائد

  • May 6, 2017 4:01 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کمیٹی کے نام پر مالی فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایچ ای سی نے اپنے ملازمین پر کمیٹیاں ڈالنے پر پاپندی عائد کر دی اور کمیٹی کے نام پر پیسے وصول کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کر فیصلہ کیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ ای سی کے ملازمین پر کمیٹیاں ڈالنے پر پاپندی لگا دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق ایچ ای سی ملازمین نے کمیٹیوں کے نام پر مالی فراڈ کرنے میں ملوث ہیں۔ ایچ ای سی نے تمام ڈویژنز کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں جو کمیٹی کے نام پر دیگر ملازمین سے پیسے وصول کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایچ ای سی کے ملازمین ماہانہ کمیٹیوں کے نام پر مالی فراڈ کر رہے ہیں اور کمیٹیاں ڈالنے والے ملازمین کے پیسے بھی ڈوب گئے ہیں۔ ایچ ای سی کے چیئرمین نے کمیٹیوں کے معاملے کا سخت نوٹس لینے کے بعد اب حکم جاری کیا ہے کہ کوئی ملازم کمیٹیوں کے معاملے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

ایچ ای سی نے 8 فروری کو بھی بذریعہ مراسلہ وارننگ جاری کی تھی کہ ملازمین کمیٹیوں کے معاملات سے الگ رہیں تاہم اب جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں آخری وارننگ دی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *