امپریل بزنس سٹڈیزکالج لاہور کے خلاف اشتہار، داخلے غیر قانونی قرار

  • May 7, 2017 3:47 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے امپریل بزنس سٹڈیز کالج لاہور میں داخلوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے تمام اخبارات میں اشتہارات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ایچ ای سی نے امپریل کالج میں ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں اور کمیشن کے معیارات پر پورا نہ اُترنے پر داخلوں کی پاپندی عائد کر دی ہے اور طلباء کو خبردار کیا ہے کہ رواں سال امپریل کالج میں داخلہ مت لیں۔

ایچ ای سی نے وارننگ جاری کی ہے کہ اپریل دو ہزار سترہ میں جو طلباء امپریل کالج میں داخلہ لیں گے ان کی ڈگریوں کو تصدیق نہیں کیا جائے گا اور یہ ڈگریاں جعلی تصور کی جائیں گی۔

ایچ ای سی کے مطابق امپریل کالج میں پڑھائے جانے والے مضامین، اساتذہ کی مطلوبہ کوالیفیکشن اور طلباء کے لیے سہولیات موجود نہیں ہیں جس کی بناء پر داخلوں پر پاپندی عائد کی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے امپریل کالج کی انتظامیہ کو متعدد بار مراسلے جاری کیے ہیں تاہم ایچ ای سی کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث اس کالج میں داخلوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

Imperial College

امپریل کالج میں بزنس، اکنامکس، مینجمنٹ سائنسز،کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن سائنسز،انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،آرکیٹیکچر، آرٹ اینڈ ڈیزائن،الائیڈ اینڈ ہیلتھ سائنسز اور انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر کے مضامین پڑھائے جارہے ہیں۔

ایچ ای سی نے طلباء اور والدین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی پرائیویٹ کالج میں داخلہ لینے سے پہلے ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اس سے متعلق معلومات ضرور حاصل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *