ملک کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ایک سالہ بی ایڈ پروگرام ختم

  • October 3, 2016 5:20 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تمام سرکاری یونیورسٹیوں اور الحاق شدہ سرکاری ونجی کالجوں کو انتباہی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ رواں سال ایک سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے بند کر دیں۔

ایچ ای سی پاکستان نے وارننگ جاری کی ہے کہ 2016ء میں جن اداروں میں ایک سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کیے جائیں گے اُنہیں جعلی تصور کیا جائے گا۔

رواں سال کیے جانے والے داخلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور ایچ ای سی پاکستان ان اسناد کی تصدیق بھی نہیں کرے گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ٹیچنگ سرٹیفکیٹ ، سرٹیفیکیٹ آف ٹیچنگ ایںڈ ڈپلومہ ان ایجوکیشن کا کورس بھی منسوخ کر دیا ہے۔

کوئی بھی یونیورسٹی پاکستان بھر میں مذکورہ پروگرام میں داخلوں کی مجاز نہیں ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک سالہ بی ایڈ ڈگری پروگرام کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن اور بی ایڈ آنرز شروع کر دیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *